ابھی انٹرپارٹ ون کے طلبہ کااحتجاح خداخدا کرکے ختم ہوا ہی تھا کہ پارٹ ٹو کے طلبہ نے بھی سالانہ نتائج میں غلطیوں اورری چکنگ میں تاخیر کے خلاف لارنس روڈ پر بورڈ کی عمارت کے احاطے میں احتجاج کیا۔طلباء اور اُن کے والدین نے بورڈ انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی۔اُن کا کہنا تھا کہ وہ پچھلے ایک ماہ سے ری چکنگ کے لیے بورڈ کے چکرلگا رہے ہیں مگراُن کی بات سنے والا کوئی نہیں اوراُن کا مستقبل داؤ پرلگا ہوا ہے
دوسری طرف بورڈ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اُن کے پاس پہلے سے ساڑھے سات ہزار درخواستیں ری چکنگ کے لیے ہیں جن میں سے ساڑھے چار ہزار کو نمٹا دیا گیا اور نئی موصول ہونے والی درخوستوں کو اگلے بیس روز میں نمٹا دیا جائے گا۔
پنجاب بھر میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے ہزاروں طلباء بورڈز کی نااہلی کا رونا رو رہے ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ ان کے داؤ پر لگےمستقبل کو بچانے کےلیے جامع حکمت عملی اپنائی جائے۔