”سکولز اور کالجز میں ہائر ایجوکیشن الا¶نس یکساں دیا جائے“

مکرمی! ستمبر 2011ءمیں حکومت پنجاب نے تعلیمی قابلیت بہتر بنانے والے سرکاری افسران کو خصوصی الا¶نس دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب نے ایک کمیٹی قائم کی ہے۔ کمیٹی کے پاس تین تجاویز ہیں۔ ”اپنی تعلیمی قابلیت بہتر کرنے والے ملازم کو چار انکریمنٹس دی جائیں۔ دوسرا اس کو فنانشل فائدہ دیا جائے جو بیس ہزار سے لے کر پچاس ہزار تک ہو۔ تیسرا نان گزیٹڈ ملازمین گریڈ ایک سے چار تک کو ایک گریڈ پروموشن دی جائے جبکہ گریڈ 6 سے گریڈ 16 تک مالی مراعات اور انکریمنٹ دی جائے۔ بحوالہ روزنامہ نوائے وقت 9 ستمبر 2011ءمذکورہ بالا خبر کے حوالے سے“ وزیراعلیٰ پنجاب محترم شہباز شریف صاحب اور چیف سیکرٹری پنجاب سے گزارش ہے کہ آج مقابلے اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا دور ہے۔ کبھی سکولوں میں اساتذہ میٹرک‘ ایف اے‘ بی اے‘ ایم اے‘ ایم ایڈ‘ سی ٹی‘ بی ایڈ تعینات ہوتے تھے۔ آج الحمدللہ ایم فل اور پی ایچ ڈی لوگ سکول ونگ‘ ہائر سیکنڈری سکولز اور کالجز میں تعینات ہوتے ہیں۔ سکولز ونگ میں اساتذہ کو ہائر ایجوکیشن الا¶نس 1200/- روپے اور کالجز ونگ میں کئی لیکچرار کو 2500/- سے 5000 مل رہے ہیں۔ میری آپ سے گزارش ہے کہ جب ڈگری مساوی ہے تو ہائر ایجوکیشن الا¶نسز بھی سکول ونگ اور کالج ونگ میں یکساں ہونا چاہئے تاکہ سکولز میں تعینات ایم فل اساتذہ کی حوصلہ شکنی ہو۔(کاشف حسین شاہ کھگہ 0333-4433488)

ای پیپر دی نیشن