پوپ بینیڈکٹ بڑی مسلم آبادی والے ملکوں سے 2 کارڈنیل منتخب کریں گے

Oct 25, 2012


وینی کن سٹی (اے ایف پی + رائٹرز) 6 غیر یورپی کیتھولک پادری جلد ویٹی کن کالج آف کارڈنیلز میں شامل ہو جائیں گے۔ ان تقرریوں سے آئندہ پوپ کے الیکشن کی راہ ہموار ہونے میں مدد ملے گی کیونکہ پوپ بینیڈکٹ کی صحت کے بارے میں غیر یقینی صورتحال پائی جاتی ہے۔ 85 سالہ پاپائے روم جو تھکے تھکے دکھائی دیتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ وہ کولمبیا، بھارت، لبنان، نائیجیریا سے کارڈنیل کی تقرری کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ پوپ بینیڈکٹ کی بینائی متاثر ہوئی ہے او ر ان کا دل بھی کمزور ہو گیا ہے، 6 نئے کارڈنیل میں سے دو ان ملکوں سے منتخب کئے جائیں گے جہاں مسلمانوں کی بڑی آبادی ہے۔

مزیدخبریں