عید پر دہشت گردی کا خطرہ 24اضلاع کو حساس قرار دیدیا گیا


لاہور (نامہ نگار) عیدالاضحی پر دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر پنجاب کے 24اضلاع کو حساس قرار دے دیا گیا۔ 14اضلاع کو اے کیٹیگری میں انتہائی حساس جبکہ 10کو بی کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔ جہاں 26اکتوبر سے 29اکتوبر تک پولیس کے خصوصی دستے تعینات رہیں گے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے ذرائع کے مطابق حساس قرار دئیے گئے اضلاع میں لاہور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، اٹک، چکوال، سرگودھا، میانوالی، بھکر، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، چنیوٹ، ملتان، لودھراں، بہاولپور، وہاڑی، ساہیوال، خانیوال، گوجرانوالہ، راجن پور، ڈی جی خان، راولپنڈی اور مظفر گڑھ شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...