راولپنڈی( نوائے وقت نیوز)راولپنڈی ہائی کورٹ نے ایفیڈرین کوٹہ کیس کے ملزم اور رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کی عبوری ضمانت میں یکم نومبر تک توسیع دے دی ۔ایفیڈرین کوٹہ کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صغیراحمد قادری اورجسٹس محمود رشید شیخ پرمشتمل ڈویژنل بینچ نے کی۔ عدالت نے کیس کے ملزم اور ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کی عبوری ضمانت میں یکم نومبر تک توسیع دے دی۔ پراسیکیوٹراے این ایف بیرسٹروسیم قریشی کی عدم حاضری کی بنا پر دیگر چھ ملزمان کی درخواست بعد ازگرفتاری کی سماعت بھی یکم نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔ عدالت نے ملزم عنصرفاروق کا پمز ہسپتال سے طبی معائنہ کرانے کی بھی ہدایت کی۔