گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سگریٹ نو شی کر نے پر 9 سالہ بیٹے کو لو ہے کے پائپوں سے وحشیانہ تشدد کر کے ابدی نیند سلا دینے والے بے رحم باپ کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ بتاےاگےا ہے کہ جھنگی کے رہا ئشی نا صر علی کا 9 سا لہ بیٹا علی اکبردوسری کلا س میںپڑ ھتا تھا اوراس نے سگریٹ نو شی شروع کردی تھی جس پر اس نے متعدد بار اسے منع کیا لیکن وہ باز نہیں آیا۔ گذشتہ روز بھی علی اکبر سگریٹ پی رہا تھا جسے اس کے باپ نے دیکھ لیا اور طیش میں آکر لو ہے کے پا ئپ سے اسے مارنا شروع کردےا۔بچے کی حالت مارپڑنے سے بگڑگئی جس پراس نے علی اکبر کو بکری کا دودھ پلا یا لےکن اس کی حالت مزےد بگڑ گئی اوروہ دم توڑگےا۔