پردیسیوں کی گھروں کو روانگی ٹرانسپورٹروں کی لوٹ مار....ریلوے عملہ سفارشیوں کی بکنگ کرنے لگاٹرانسپورٹروں کی اوور چارجنگ پر شہری سراپا احتجاج

Oct 25, 2012


لاہور (اپنے نمائندے سے + سٹاف رپورٹر) عید کے موقع پر پردیسیوں کی اپنے آبائی علاقوں میں روانگی شروع ہو گئی ہے۔ اڈوں اور ریلوے سٹیشن پر رش بڑھ گیا۔ ٹرانسپورٹروں نے بھی پردیسیوں کو ”قربانی کا بکرا“ سمجھ کر ٹرانسپورٹ کے محکمہ کے حکام کی سختی کے باوجود اوورچارجنگ شروع کررکھی ہے جس پر شہری سراپا احتجاج ہیں۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹرز اصل کرائے کے ساتھ عیدی بھی وصول کر رہے ہیں جبکہ ٹرانسپورٹرز کا موقف ہے کہ ہم اوورچاجنگ نہیں کررہے، محکمہ ٹرانسپورٹ بلاجواز چالان کرکے صرف ٹارگٹ پورا کر رہا ہے۔ لاہور ریلوے سٹیشن پر بلیک میں ٹکٹوں کی فروخت بھی عروج پر پہنچ گئی اور مسافروں کو بکنگ میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ گھروں کو جانے والوں میں زیادہ تر کراچی جنوبی پنجاب سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے مسافر ہیں۔ ریزرویشن آفس میں سفارشی مسافروں کی بکنگ کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں