بشیر قریشی کے قتل کا مقدمہ درج نہ کرنے کے خلاف جسقم گھوٹکی کے درجنوں کارکنوں کی احتجاجی ریلی


کراچی (اے پی اے) جئے سندھ قومی محاذ کے چیئرمین بشیر خان قریشی کے قتل کا مقدمہ درج نہ کرنے کے خلاف جسقم ضلع گھوٹکی کی جانب سے درجنوں کارکنوں نے فقیر رمضان کلوڑ کی قیادت میں مہران کلب سے بائی پاس تک احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی شہر کے مختلف راستوں سے گزرتی ہوئی بائی پاس پر پہنچی جہاں جسقم کے رہنما¶ں فقیر رمضان کلوڑ، نورالدین سومرو، ایاز شر، حیدر شر اور دیگر کا کہنا تھا کہ شہید بشیر خان قریشی کا قتل ریاستی قتل ہے۔ عدالت کے حکم کے باوجود سکرنڈ پولیس بشیر خان قریشی کے قتل کا مقدمہ درج نہیں کر رہی ہے، قتل کا مقدمہ درج نہ کیا گیا تو سندھی قوم سڑکوں پر نکل کر احتجاج کا دائرہ وسیع کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...