سفاک شخص نے دوسری کلاس کے طا لبعلم 10 سالہ بچے کو اغوا کے بعد بے ہو شی کی حالت میں نہر میں پھینک کر قتل کر دیا۔ بتایاگیا ہے کہ رشید کالونی کے محنت کش ظفر اقبال کا 10 سالہ بیٹا مدثر ایک ہفتے قبل گھر سے چیز لینے کیلئے گیا اور واپس گھر نہ آیا جسکی تلاش میں ناکامی پر بچے کے والد نے تھانہ گرجاکھ میں مقدمہ درج کروا دیا تین روز قبل مغوی مدثر کے والد کو فون آیا کہ اس کا بیٹا لاہور ریلوے سٹیشن سے ملا ہے آکر لے جا ئیں ظفر اقبال بچے کو لینے کیلئے لاہور ریلوے سٹیشن پہنچا اور کئی گھنٹے انتظار کر تا رہا اس دوران فون کرنے والے شخص کا موبائل فون بھی مسلسل بند ملتا رہا جس پر ظفر اقبال گھر واپس آگیا پولیس نے تفتیش کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے مغوی مد ثر کے رشتے میں ماموں لگنے والے آصف کو ایمن آباد سے حراست میں لے کر تفتیش کی تو اس نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے مدثر کو اغوا کرنے کے بعد بے ہوش کر کے نہر میں پھینک دیا تھا، مدثر کے گھر میں کہرام مچ گیا ہے جبکہ نعش کی تلاش شروع کر دی گئی۔