اسلام آباد (اے پی پی) دنیا بھر میں آج پولیو کے خاتمے کا دن منایا جائے گا۔ اس حوالے سے ملک بھر میں آگاہی کے لئے سیمینارز اور کانفرنسوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ حکومت کیلئے ایک قومی مشن ہے، نیشنل ایمرجنسی ایکشن پلان کے ذریعہ اس بیماری کے خاتمہ کیلئے مو¿ثر کوششیں کی جا رہی ہیں۔ عالمی یوم انسداد پولیو کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے مزید کہا کہ یہ دن ٹھوس عزم کے ساتھ پولیو کے خاتمہ کیلئے اقدامات کرنے اور وسائل مختص کرنے کی اہمیت اجاگر کرتا ہے اور افراد اور اداروں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کا بھی موقع فراہم کرتا ہے جو انسداد پولیو مہم کی کامیابی کیلئے فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔