سانحہ بہاولپور کے مرکزی کردار اسلم بیگ ہیں: اعجاز الحق

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) اصغر خان کیس کی انکوائری ججز پر مشتمل کمیٹی کے ذریعے کروانی چاہیے کیونکہ ایف آئی اے مرکزی حکومت کے ماتحت ہے جس سے انصاف کی توقع نہیں ہے۔ ابھی الزامات ہیں کوئی چیز ثابت نہیں ہوئی۔ یونس حبیب جھوٹا آدمی ہے اس نے مجھ پر بھی الزام لگایا تھا کہ میری والدہ کے سامنے اس نے مجھے پانچ لاکھ روپے دیئے تھے جب میں عدالت میں گیا تو وہ بھاگ گیا تھا وکلاءسے مشورے کر چکا ہوں اور عنقریب سانحہ بہاولپور کی تحقیقات کے لئے سپریم کورٹ جا رہا ہوں۔ اس سازش کے مرکزی کردار جنرل مرزا اسلم بیگ ہیں جسٹس شفیع الرحمن کمشن نے فوج اور ایجنسیوں کی طرف بھی اشارہ کیا تھا لہٰذا یہ ثابت ہو گیا کہ سانحہ بہاولپور جنرل اسلم بیگ کی سازش کا نتیجہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ضیاءکے صدر اعجاز الحق نے پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرزا اسلم بیگ 1988ءمیں سانحہ بہاولپور کے فوری بعد ملک میں مارشل لاءلگانا چاہتے تھے مگر صدر غلام اسحاق خان اور ایئرچیف مارشل فاروق فیروز خان نے ان کی ایک نہ چلنے دی۔ اعجاز الحق نے مزید کہا کہ ملالہ قوم کی بیٹی ہے اللہ اسکو صحت دے مگر اس حملہ کے پیچھے بھی غیرملکی بلکہ امریکی ہاتھ نظرآتا ہے جو فوج کو وزیرستان میں دھکیلنا چاہتے ہیں تاکہ 2014ءمیںافغانستان سے امریکہ کی واپسی کے بعد پاکستانی فوج ادھر توجہ نہ دے سکے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے حالات اتنے دگرگوں ہیں کہ روزانہ دو درجن لوگ مارے جا رہے ہیں وہاں پر سپریم کورٹ کہہ چکی ہے کہ پیپلزپارٹی ایم کیو ایم اور اے این پی ملوث ہیں۔ اعجاز الحق نے کہا کہ پیپلزپارٹی ملک دشمن پارٹی ہے جتنی جلدی ممکن ہو ملک کی اس سے جان چھوٹ جانی چاہیے۔ میں ملک بچانے کی خاطر رضاکارانہ طور پر مسلم لیگ (ن) میں عنقریب شامل ہو رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ایوان صدر میں آج بھی الیکشن سیل قائم ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...