مسئلہ کشمیر کو عوامی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے: الطاف

لندن + کراچی (اے پی اے) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو عوامی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے۔ مسئلہ کشمیر 64 برس سے حل نہیں ہوا۔ انہوں نے بیان میں کہا ہے مقبوضہ کشمیر کے عوام حق خودارادیت چاہتے ہیں، بھارت کو مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان پر الزامات لگانے سے گریز کرنا چاہئے۔ اس طرح سے دونوں ممالک کے درمیان حالات خراب ہوں گے۔ کشمیری بھارت کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے بلکہ وہ پاکستان کے ساتھ الحاق کے حامی ہیں، یہ کشمیریوں پر چھوڑا جائے کہ وہ کیا چاہتے ہیں، بھارتی فوج کی سختی کی وجہ سے کشمیری اپنے مذہبی تہوار بھی نہیں منا سکتے۔

ای پیپر دی نیشن