ایل پی جی کوٹہ کیس: اعتزاز کی پیش ہونے سے معذرت اعتزاز سے کہیں کیس قومی مفاد کا ہے وہ معاونت کریں: چیف جسٹس

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) سپریم کورٹ میں ایل پی جی کوٹے پر خواجہ آصف کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ کمپنی کے وکیل اعتزاز احسن نے چیف جسٹس کے بنچ میں پیش ہونے سے معذوری کا اظہار کر دیا۔ چیف جسٹس افتحار محمد چودھری نے کہا کہ اعتزاز کو بتائیں کیس قومی مفاد کا ہے، خود آ کر معاونت کریں۔ عدالت عظمیٰ نے مقدمے کی سماعت 2 ہفتوں بعد مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔

ای پیپر دی نیشن