پاکستان آ کر لگا جیسے اپنے گھر آ گئے: صدر بھارتی سپریم کورٹ بار

چھچھ (آن لائن) پاکستان کے دورے پر آئے بھارتی وفد کے گروپ لےڈر و صدر بھارتی سپرےم کورٹ بار کلبےر سنگھ ڈھالےوال نے کہا ہے حکومت پاکستان نے جس طرح ہماری عبادت گاہوں کا خیال اور بہترین حفاظتی اقدامات اٹھا رکھے ہیں اس پر ہم حکومت کے شکر گزار ہےں۔ ہمےں بھارت مےں کہا جاتا تھا کہ پاکستان نہ جائےں وہاں بڑا خطرہ ہے لےکن ےہاں آ کر ہمےں کسی بھی قسم کی کوئی اےسی بات نظر نہےں آئی۔ پاکستان آ کر اےسا محسوس ہوتا ہے کہ اپنے گھر مےں آئے، وہ گوردوارہ پنجہ صاحب میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ بھارتی وفد نے کہا کہ ےہاں آ کر کبھی بھی ےہ کمی محسوس نہےں ہوئی کہ ہم اپنے گھر سے دور ہےں، وزےر داخلہ رحمن ملک نے بہت عزت افزائی کی ہے ہم ان کا جتنا بھی شکرےہ ادا کرےں کم ہے۔ بھارتی وفد کا کہنا تھا کہ گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال کو دےکھ کر دلی سکون ملا ہے۔

ای پیپر دی نیشن