علی بابا چالیس چوروں نے ملک کے سیاسی نظام میں آخری حد تک غلاضت اور گند گھول دیا .وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف

لاہورمیں سنٹرلی لینڈ فل پراجیکٹ کے سنگ بنیاد کی تقریب میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیراعلی محمد شہباز شریف نے کہا کہ جنرل اسلم بیگ جو مہران بینک اسکینڈل کے وقت مسلح افواج کے سربراہ تھے وہ اس اسکینڈل اور میاں نواز شریف کے اس میں ملوث ہونے کے حوالے سے انکار کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی۔ایس۔آئی کے سابق سربراہ جنرل اسد درانی نے اپنا حلف توڑا وہ ان پر بات نہیں کرنا چاہتے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور قاف لیگ انکے خلاف کیا اتحاد کریں گے وہ اگر خود کو ہی سھنبال لیں تو بڑی بات ہے۔ اس وقت علی بابا چالیس چوروں نے ملک میں ہر طرف کرپشن اور بدعنوانی کی غلاضتوں کا ڈھیر لگا رکھا ہے تاہم اگر انہیں نواز شریف کی زیرقیادت کام کرنے کا موقع ملا تو وہ اس غلاضت کو ختم کرنے کا ٹھیکہ خود لیں گے اور اسے ختم کرکے دیکھائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...