دفترخارجہ کے ترجمان معظم احمد خان نے ہفتہ وارمیڈیا بريفنگ ميں بتايا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ڈيورنڈ لائن عالمی سرحد ہے جسے پوری عالمی برادری تسليم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان ميں امن واستحکام پاکستان کے بہترين مفاد ميں ہے۔ ترجمان نے تسليم کيا کہ کچھ مسائل موجود ہيں جن کے حل کا بہترين طريقہ باہمی مذاکرات ميں ہے، افغان حکومت ميڈيا بيانات کی بجائے مذاکرات کا راستہ اختيارکرے۔ فضل اللہ کے متعلق ايک سوال کے جواب ميں ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ ہم نے افغان حکومت اورايساف کو باقاعدہ ڈوزئير حوالے کر ديے ہيں، انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں پر امريکہ سے اختلاف رائے ہے ہم ڈروں حملوں کو غيرقانوني اور عالمي قوانين کي خلاف ورزي سمجھتے ہيں۔