پاکستان سے جذبہ خيرسگالی کےتحت رہا ہونے والے بھارتی جاسوس کو واہگہ بارڈر پربھارتی سیکیورٹی فورسزکے حوالے کرديا گيا۔

Oct 25, 2012 | 20:18

سٹی رپورٹر

بھارتی جاسوس بھويش پرمار کانتی لال کو پاکستان کی جانب سے جذبہ خيرسگالی کے تحت رہا کيا گيا۔ رہائی پانے والے بھارتی جاسوس نے کہا کہ وہ ممبئی سے گولڈن ٹيمپل ديکھنے امرتسرآيا اور پھر سمجھوتہ ايکسپريس ميں سو گيا تھا۔ اس کے بعد اسے معلوم نہيں کہ وہ پاکستان پہنچ گیا۔ بھويش کانتی کمپيوٹر انجئير ہے اور پانچ سال پہلے غير قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے پراسے گرفتار کيا گيا تھا۔
بھارتی جاسوس کے ہمراہ سات ماہی گيروں کو بھي رہا کيا گيا۔ اس موقع پر بھارتی جاسوس کے وکيل کا کہناتھا کہ وہ حکومت پاکستان کے انتہائی مشکورہيں۔

مزیدخبریں