کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر مندی رہی۔ ہنڈریڈ انڈیکس باون پوائنٹس کم ہو کر پندرہ ہزار آٹھ سو پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی ڈی جی خان سیمنٹ اور اینگرو کارپوریشن سمیت سیمنٹ، فرٹیلائزر، بینکنگ اور کمیونیکیشن سیکٹر کے زیادہ تر اسکرپٹس مندی کا شکار رہے۔ کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس پندرہ ہزار سات سو چوہتر پوائنٹس کی کم ترین سطح تک آگیا تھا تاہم ریفائنری اسٹاکس میں ریکوری نے مارکیٹ کی مندی کو محدود کردیا اور ہنڈریڈ انڈیکس تریپن پوائنٹس کمی کے بعد پندرہ ہزار آٹھ سو تیرہ پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم تیرہ کروڑ ساٹھ لاکھ شئیرز رہا جبکہ حجم کے اعتبار سے سب سے زیادہ سودے ڈی جی خان سیمنٹ میں ہوئے۔ کاروبار کے اختتام تک ایک سو اکسٹھ کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں اضافہ جب کہ ایک سو اٹھاون کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں کمی ہوئی۔
ادھر لاہور اسٹاک مارکیٹ میں آج ملا جلا رجحان رہا۔ ایل ایس پچیس انڈیکس آدھ پوائنٹ کے اضافے کے ساتھ تین ہزار نو سو تہتر پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں ایک سو دو کمپنیوں کے سولہ لاکھ اٹھاون ہزار سات سو حصص کا کاروبار ہوا۔ اٹھارہ کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، تیس کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ چون کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔

ای پیپر دی نیشن