پی ایچ ایف نے جن اٹھائیس کھلاڑیوں کو ٹریننگ کیمپ میں مدعو کیا ہے ان میں لندن اولپمکس میں قومی ٹیم کی قیادت کرنے والے سہیل عباس، ریحان بٹ اور سلمان اکبر کا نام شامل نہیں کیا گیا۔ جبکہ انٹرنیشنل ہاکی سےریٹائرمنٹ لینے والے وسیم احمد اور ایم عمران کو ایک بار پھر کیمپ میں مدعو کرلیا گیا ہے۔ کیمپ میں مدعو کئے جانے والے کھلاڑیوں میں عمران شاہ ، عمران بٹ ، ایم عرفان ، کاشف شاہ ، ایم رضوان ، ایم توثیق ، فرید احمد ، راشد محمود ، ایم وقاص، شفقت رسول ، عمر بھڑہ ، عبدالحصیم خان ، رضوان ضونئیر ، علی شان ، محمد عتیق ، محمد نواز، وسیم احمد، احمد زبیر، علی حسن فراز، طلال خالد، کاشف علی، سبطین رضوی، وقاص لیاقت اور محمد سلمان حسین شامل ہیں۔ پاکستان ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ اکتیس اکتوبر سے لاہور میں شروع ہو گا۔
کیمپ میں اختررسول چوہدری، حنیف خان اوراجمل لودھی کھلاڑیوں کو ٹریننگ دیں گے۔ منتخب کھلاڑی یکم دسمبر کو آسٹریلیا میں شروع ہونے والی چیمپئینز ٹرافی میں شرکت کریں گے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے چیمپئینز ٹرافی اور سپر سیریز کے لئے اٹھائیس ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔
Oct 25, 2012 | 21:01