کراچی میں ایس ایس پی اینٹی کارلفٹنگ سیل سید خرم وارث نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ شہر کی مویشی منڈیوں سے موٹر سائیکل چوری کرنے والے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزمان کا تعلق بین الصوبائی گروہ سے ہے اور موٹر سائیکل چوری کرکے اندرون سندھ اور بلوچستان میں فروخت کرتے تھے۔ پولیس کے مطابق ملزمان ماسٹر چابی کے ذریعے موٹر سائیکل چوری کرتے اورسرجانی ٹاؤن میں گودام میں پنچ اور جعلی کاغذات تیار کرتے تھے۔ ملزمان میں محبوب علی، غلام سرور لغاری، محمد ذیشان، وزیر علی اور نور احمد شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے پانچ پستول اور پینتالیس موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئی ہیں جبکہ ملزمان کے مزید ساتھیوں کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔
کراچی میں پولیس نے مویشی منڈیوں سے موٹر سائیکلیں چوری کرنے والے گروہ کے پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور پینتالیس موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔
Oct 25, 2012 | 21:43