چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عمر عطاء بندیال سیشن کورٹ لاہور میں نصب کیے گئے جنریٹر کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ججز قوم کا سرمایہ ہیں، وکلاء ججز کے ساتھ تعاون کریں گے تب ہی عوام کو انکی دہلیز پر تیز تر انصاف میسر آئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ججز جلد بازی سے فیصلے نہ کریں بلکہ تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فریقین کا موقف سننے کےبعد ہی کوئی فیصلہ سنائیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ ججز کو سہولتیں فراہم کرنا ان کہ اولین ترجیح ہے تاہم ججز کو بھی نیک نیتی اور خلوص نیت سے عوامی مفاد میں فیصلے کریں تاکہ عوام کا اعتماد عدلیہ پر قائم رہے۔
فریقین کو سن کر تحمل سے فیصلے کریں تاکہ عوام کا عدلیہ پر اعتماد قائم رہے اور انہیں انصاف میسر آسکے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عمر عطاء بندیال
Oct 25, 2012 | 23:05