انصاف کی فراہمی مشکل اور پیچیدہ کام ہے: جسٹس افتخار

 اسلام آباد (آن لائن) چیف جسٹس  افتخار محمد چوہدری  نے کہا ہے کہ  انصاف کی فراہمی  مشکل اور پیچیدہ  کام ہے۔  بنچ اور بار  کو سائلین  کو انصاف کی فراہمی کے لیے سخت محنت کرنا ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار   انہوں نے مانسہرہ   بار کے وفد سے خطاب  میں کیا جس  نے  سپریم کورٹ میں چیف جسٹس  سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ آزاد  عدلیہ  کا مقصد صرف بار کی مدد اور مخلصانہ   کوششوں   میں حقیقت   بن  سکتا ہے    اس لئے بار کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ انصاف کی فراہمی کے لیے بنچ  کی معاونت کرے۔  وفد نے تیز  اور   سستے انصاف کی فراہمی میں   مکمل حمایت اور تعاون کی یقین  دہانی  کرائی۔ چیف جسٹس نے  رول آف لاء اور  آئین  کی بالادستی کیلئے   وکلاء برادری کی خدمات کی تعریف کی۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...