تربت ۔ قطر کے وزیر پٹرولیم کیلئے قائم کیمپ پر ایک بار پھر حملہ

تربت (نوائے و قت رپورٹ) دشت زرین بگ تربت میں مسلح افراد نے قطر کے وزیر پٹرولیم اور شاہی خاندان کے دیگر افراد کے شکار کیلئے قائم کیمپ پر ایک بار پھر حملہ کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی کیمپ پر حملہ ہوا تھا اور اس میں ایک لیوی اہلکار مارا گیا تھا۔ اس بار حملہ مند میں ہوا اور حملہ آور 4 گارڈز کو اغوا کر کے لے گئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے کیمپ کے قریب کھڑی دو گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ مند میں شکار کے لئے کیمپ لگایا جا رہا تھا، حملہ آور 2 گاڑیاں بھی ساتھ لے گئے، شکار کے لئے آنے والے قطر کے وزیر پٹرولیم کا کیمپ ایف سی کیمپ میں منتقل کر دیا گیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...