ہار جیت کھیل کا حصہ ہے ۔ کھلاڑیوں کی حوصلہ شکنی نہ کی جائے ۔ شاہد خان آفریدی

Oct 25, 2013

 لاہور (سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی  کاکہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی کھلاڑی اپنی غلطیوں سے آؤٹ ہوئے۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ عمران طاہر نارمل باؤلر ہیں ہمارے بلے باز انہیں سمجھنے میں ناکام رہے۔ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے اور میچ کا پانسا کسی بھی وقت پلٹ سکتا ہے۔ میں نے جب بھی ٹیم کی نمائندگی کی تو ہمیشہ اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کی اور آئندہ بھی اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کروں گا۔ اب وہ وقت آگیا جب مصباح الحق پر تنقید کرنے والوں نے ان کی صلاحیتوں کو ماننا شروع کردیا ہے اور اب شائقین کرکٹ کے دلوں میں ان کی کارکردگی کے باعث ان کا وقار بلند ہورہا ہے۔ اس وقت مصباح الحق کے علاوہ کوئی بھی اتنا سینئر کھلاڑی موجود نہیں ہے جسے کپتان بنایا جاسکے، کسی بھی کپتان کو خود کو منوانے کے لئے وقت دیا جاتا اس لئے ہمیں بھی مصباح الحق پر اعتماد کرنا چاہئے۔ ٹیم پر تنقید کرنے کے بجائے اس کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ مصباح یا آفریدی کی ٹیم نہیں بلکہ پاکستان کی ٹیم ہے ،کھلاڑیوں کی حوصلہ شکنی کی بجائے انکی مکمل سپورٹ کرنی چاہئے۔

مزیدخبریں