چناب نگر (نامہ نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام مرکز ختم نبوت مسلم کالونی چناب نگر میں منعقدہ ”آل پاکستان سالانہ ختم نبوت کانفرنس“ کے مقررین نے کہا ہے کہ عقیدہ¿ ختم نبوت احیاءاسلام اور وحدت امت کا مظہر ہے۔ مسلمانوں کی اجتماعیت و یگانگت اسی عقیدہ میں مضمر ہے۔ انگریزی نبوت اور لندنی خلافت کا ڈھونگ طشت ازبام کرنے کا فریضہ اداکرتے رہیں گے۔ مغربی ممالک میں اسلامی شعائر کے خلاف طوفان بدتمیزی پر بلاد اسلامیہ کی خاموشی امت مسلمہ کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ سامراجی طاقتوں کی اسلامی ممالک پر چڑھائی مغربی تہذیب و ثقافت کو مسلط کرنے کی گہری سازش ہے۔ بلاد اسلامیہ میں شیعہ سنی قتل وغارت کے پس پردہ سامراجی لابیاں اور صیہونیت کے ڈالر کام کر رہے ہیں۔ ناموس رسالت قوانین کو ختم کرنے کا منصوبہ یہودی ایجنڈے کو پروان چڑھانے کے مترادف ہے۔ قانون توہین رسالت کے غلط استعمال کا واویلا کرنے والے بتائیں کہ کیا باقی قوانین کا صحیح استعمال ہو رہا ہے؟ مقررین نے الزام عائد کیا کہ ملک میں ہونے والی دہشت گردی اور تخریبی کاروائیوں میں قادیانی لابی اور بیرونی ایجنسیاں ملوث ہیں۔ چناب نگر میں قادیانی عدالتیں حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے کے مترادف ہیں۔ اگر طالبان پاکستان کے آئین کو تسلیم نہ کریں تو دہشت گرد اور ملکی سلامتی کے لئے خطرہ، قادیانی اپنے کو غیر مسلم اقلیت تسلیم نہ کر کے آئین سے بغاوت کریں اور بیرونی ممالک میں کمیشن ایجنٹوں کے ذریعے اسلام اور پاکستان کے خلاف سازشیں کریں تو حکومتی ایوان انہیں دہشت گرد اور آئین کا باغی کہنے میں کیوں خاموشی اختیار کرتے ہیں۔ کانفرنس کی صدارت کے فرائض خانقاہ سراجیہ کے سجادہ نشین مولانا صاحبزادہ خلیل احمد اور حاجی فیض احمد نے سرانجام دئےے جبکہ مہمان خصوصی امیر مرکزیہ مولانا عبدالمجید لدھیانوی، مولانا صاحبزادہ عزیز احمد اور صاحبزادہ رشید احمد تھے۔ کانفرنس سے مولانا مفتی محمد حسن، مولانا عزیزالرحمن جالندھری، مولانا اشرف علی خان، مولانا قاری خلیل احمد بندھانی، مولانا جمیل الرحمن اختر، مولانا قاضی احسان احمد کراچی، مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی، مولانا محمد اکرم طوفانی، مولانا اﷲ وسایا، مولانا مفتی محمد راشد مدنی، مولانا محمد اسحاق ساقی، مولانا عبدالحکیم نعمانی، مولانا محمد طاہر مکی حمادی، مولانا ضیاءالدین آزاد، مولانا حافظ عبدالوہاب جالندھری، مولانا محمد قاسم رحمانی، مولانا عبدالستار حیدری، مولانا غلام مصطفی، مولانا اسلم نفیس، حافظ محمد شریف منچن آبادی، مولانا محمد قاسم گجر، مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا عبدالستار گورمانی، مولانا فقیر اﷲ اختر، مولانا محمد خبیب، مولانا محمد اقبال، مولانا تجمل حسین، مولانا محمد علی صدیقی، مولانا توصیف احمد، مولانا محمد حسین ناصر، مولانا ممتاز احمد کلیار اور دیگر دینی شخصیات نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ عقیدہ¿ ختم نبوت کے نظریاتی تشخص کو سبوتاژ کرنے کے لئے امت کو فروعی اختلافات میں الجھا کر تقسیم کیا جا رہا ہے۔ علماءکرام باہمی تعاون اور ارتباط کی فضا قائم کر کے ایجنسیوں کے ان گھنا¶نے منصوبوں کو ناکام بنانا ہو گا۔ مولانا عزیزالرحمن جالندھری نے کہا کہ تحفظ ختم نبوت کا دفاع کرنے والے ہر وقت اسلام کی افضل ترین عبادت میں مصروف ہیں۔ اسلامیان پاکستان قادیانی فتنہ اور باطل قوتوں کی سرکوبی کے لئے پرامن جدوجہد جاری رکھیں۔ مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی نے کہا کہ حرمت رسول کا فریضہ سرانجام دینا عقائد اسلام کے تحفظ کے ساتھ ساتھ روحانی و اصلاحی تقاضوں کی بھی تکمیل ہے۔ مولانا محمد اکرم طوفانی نے کہا کہ قادیانی عقائد اسلام میں تحریفات کر کے سادہ لوح مسلمانوںکی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں۔ مغربی ممالک قادیانیوں کو مسلم سوسائٹی کا حصہ سمجھنے سے گریز کریں۔ مولانا اﷲ وسایا نے کہا کہ 1974ءمیں قادیانیوں کو غیرمسلم اقلیت قرار دینے کی مکمل کاروائی کا قادیانی غیر جانبدارانہ اور خالی ذہن ہو کر مطالعہ کریں تو مرزا قادیانی کا کفر و ارتداد آفتاب نیم وروز کی طرح آشکارا ہو جائے گا۔ مولانا ضیاءالدین آزاد نے کہا کہ قادیانی سوشل میڈیا اور فلاحی کاموں کے ذریعے نوجوان نسل کے ایمان و عقیدہ پر ڈاکہ زنی کر رہے ہیں۔ مولانا مفتی محمد راشد مدنی نے کہا قادیانی استعماری قوتوں کے خادم اور جانشین ہیں۔ مولانا قاری جمیل الرحمن اختر نے کہا کہ چناب نگرمیں قادیانی عدالتیں ملکی عدالتوں کے متوازی ہیں اور چناب نگر میں فتنہ وفساد کا م¶جب بنی ہوئی ہیں۔ مولانا قاری خلیل احمد بندھانی نے کہا کہ عالم کفر قادیانیوں کی پشت پناہی ترک کر دے۔ مولانا اشرف علی خان نے کہا کہ مرزاقادیانی کی کتابیں مغلظات، تضادات، انکار جہاد اور ملکہ وکٹوریہ کی مدح سرائی سے بھری ہوئی ہیں۔ مولانا خبیب احمد نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت تمام مسلمانوں کا اجتماعی اور متفقہ عقیدہ ہے۔ کانفرنس میں امتناع آرڈیننس پر عمل درآمد نہ کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا اور ڈرون حملوں، منہ زور مہنگائی، لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی کے خلاف بھی شدید احتجاج کیا گیا۔ کانفرنس آج بھی جاری رہے گی۔ کانفرنس کی مکمل کارروائی انٹرنیٹ www.endofprophethood.com کے اس ایڈریس پر سنی جاسکتی ہے۔ آج جمعة المبارک کا خطبہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن دیں گے۔
”لندنی خلافت“ کا ڈھونگ طشت ازبام کرتے رہیں گے: ختم نبوت کانفرنس
Oct 25, 2013