کوئٹہ (نوائے وقت نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے خلاف دس سال سے جنگ جاری ہے، ملک میں امن کیلئے مذاکرات کا راستہ تلاش کیا جانا چاہئے۔ یہ باتیں وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک نے اپنے پہلے دورے کوئٹہ کے موقع پر ائر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں بلوچستان میں زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے یہاں آیا ہوں، بلوچی ہمارے بھائی ہیں ہم مصیبت کی اس گھڑی میں انہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑ سکتے ہم متاثرین کی ہر ممکن مدد کریں گے۔ انہوں نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ ہر مسئلے کا حل بات چیت سے تلاش کیا جائے۔ ملک میں دہشت گردی کے خلاف دس سال سے جنگ جاری ہے، ہمیں اس جنگ سے نکلنا ہو گا تاکہ ملک میں امن قائم ہو سکے۔
پرویز خٹک