اسلام آباد (آئی این پی) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیر قانون سینیٹر بابر اعوان نے کہا ہے پاکستانی آئین اور ضابطہ فوجداری میں واضح لکھا ہے ملکی جغرافیائی سالمیت کو خطرات اور اندرونی خلفشار اس انتہا کو پہنچ جائے کہ سول ادارے ناکام نظر آئیں تو پھر آئین فوج کو تماشائی کا کردار ادا کرنے کی اجازت نہیں دیتا، موجودہ نظام نیشنل سکیورٹی کونسل کے بغیر نہیں چل سکتا تو اس کی سربراہی فوج کے سربراہ کے پاس ہونی چاہئے۔
بابر اعوان