قائداعظم ٹرافی، پشاور پینتھرز 98، کراچی ڈولفنز 232 رنز پر آؤٹ

کراچی (سپورٹس رپورٹر)  قائد اعظم ٹرافی گولڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے مرحلے کا آغاز ملک کے مختلف گرائونڈز پرہوا ۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی پر پہلے روز بالروں کا راج رہا اور 88اوورز کے کھیل میں14وکٹیں گر گئیں۔ کراچی ڈولفنز نے زرعی بنک کے پہلی اننگز کے سکور222کے جواب میںچار وکٹوں پر50رنز بنا لئے تھے ۔ شعیب ملک نے پانچ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ اسلام آباد اور راولپنڈی کے میچز بارش سے متاثر ہوئے اور تمام دن ایک گیند کا کھیل بھی ممکن نہیں ہوسکا۔ پشاور پینتھرز کی ٹیم یو بی ایل کے خلاف98رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔ قذافی اسٹیڈیم پر پہلے روز کھیل کے خاتمے تک لاہور لائنز نے سوئی نادرن گیس پائپ لائن کے خلاف 232رنزسکور کرلئے۔ ایس این جی پی ایل اپنی پہلی اننگز آج شروع کریگی۔ ملتان ٹائیگرز نے بغیر کسی نقصان کے6رنز بنالئے تھے اس سے قبل واپڈا کی ٹیم پہلی اننگز میں 185 رنز بناکر آئوٹ ہو ئی تھی۔ آج ان میچوں کا دوسرا روز ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...