لاہور(کامرس رپورٹر) پولیو کا مکمل خاتمہ کرنے کے لیے ہر شخص کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار مختلف عالمی ماہرین نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ورلڈ پولیو ڈے کے موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام روٹری کلب اور لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر میاں نعمان کبیر سیمینار کے مہمانِ خصوصی تھے جبکہ ایگزیکٹو کمیٹی ارکان شہزاد احمد، خواجہ خاور رشید، راجہ ریاض احمد اور سابق ایگزیکٹو رکن میاں زاہد جاوید نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے خلاف جنگ لڑنا ہوگی۔ روٹری کلب کے تعاون سے لاہور چیمبر کے ریڈیو ایف ایم 98.6 کے ذریعے اس سلسلے میں پروگرامز نشر کئے جائیں گے۔