’’ وفات پا جانے والے سرکاری ملازمین کیلئے وزیراعظم کا پیکیج قابل ستائش ہے‘‘

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن نے حکومت کی طرف سے سرکاری ملازمین کا ڈیوٹی کے دوران وفات پا جانے پر  ورثاء کیلئے  25 لاکھ روپے، ماہانہ تنخواہ مسلسل ادا کرنے اور ابچے یا بچی کو ملازمت، بچوں کی تعلیم اور کتابوں کو مفت فراہمی اور گزارہ کیلئے الائونسز کی سہولتیں دینے کے نوٹیفکیشن کے اجرا کا خیرمقدم کیا ۔ خورشید احمد مرکزی جنرل سیکرٹری روبینہ جمیل صدر، یوسف بلوچ چیئرمین کنفیڈریشن نے  چاروں صوبائی حکومتوں کی انتظامیہ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ تمام صوبوں میں اس وفاقی مرکزی حکومت کے فیصلوں پر عمل کرائیں۔ انہوں نے نجی اداروں کے آجرین، کمرشل اداروں، بینکوں اور صنعتی اداروں وغیرہ سے بھی مطالبہ کیا کہ متوفی ملازمین کے یتیم بچوں کو حکومت کی طرح سہولت مہیا کریں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...