اسلام آباد (پ ر) بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد میں ایڈمنسٹریٹو اور مینجمنٹ کے شعبوں سے متعلق پانچ روزہ مقامی آن کیمپس ٹریننگ ورکشاپ کی اختتامی تقریب ہوئی۔ جو 20 سے 24 اکتوبر تک جاری رہی۔ 5 مختلف سیشنز پر مشتمل اس ٹریننگ انعقاد بحریہ یونیورسٹی کے ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ آفس اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے کیا گیا۔ سٹریس مینجمنٹ ، پریزنٹیشن، کمیونیکیشن، رائٹنگ سکلز کے علاوہ ٹیم ورک، ای گورننس، فانس اینڈ آڈٹ اور ایڈمنسٹریٹو سکلز کو اجاگر کیا گیا۔ بحریہ یونیورسٹی کے ریکٹر وائس ایڈمرل (ریٹائرڈ) شاہد اقبال (ہلال امتیاز، ملٹری) نے کہا کہ چاہے کوئی شخص طالب علم ہو یا پیشہ ور ماہر، نئے رجحانات اور طریقوں سے آگاہی حاصل کرنے کی اہمیت کبھی کم نہیں ہو سکتی۔ ٹریننگ میں شریک مسز ثمینہ چودھری، ڈپٹی ڈائریکٹر کیو اے مس مہوش کامران پبلک ریلیشنز آفیسر نے بھی خیالات کا اظہار کیا۔