لاہور (خصوصی نامہ نگار) دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین و جے یو آئی (س) کے امیر مولانا سےسمیع الحق نے کہا ہے کہ بھارت کے سامنے حکمرانوں کو ”بھیگی بلی“ نہیں بننا چاہئے بلکہ حکومت دوٹوک موقف اختیار کر ے‘ بھارتی جارحیت کے بعد حکمران صرف مذمت کر رہے ہیں جسکی وجہ سے دشمن کے حوصلے بڑھ رہے ہیں‘ حکومت ڈیڑھ سال سے زائد کا عرصہ گزر نے کے بعد عام انتخابات میں ہونےوالی دھاندلی کا معاملہ کسی نتیجے تک نہیں پہنچا سکی جس کی وجہ سے مڈٹرم انتخابات کی باتیں ہو رہی ہیں اور مڈٹرم انتخابات سے جمہوریت کو بھی بچایا جا سکتا ہے‘ دہشت گردی کا خاتمہ اور اسکے پیچھے چھپے ہاتھوں کو بے نقاب کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں ہونےوالے دہشت گردی میں بیرونی ہاتھ بھی ملوث ہیں۔