بھارتی گولہ باری جاری، پنجاب رینجرز کے سیکٹر کمانڈر کا جارحیت کیخلاف حکمت عملی پر غور

Oct 25, 2014

منڈی بہا¶الدین+ سیالکوٹ (نامہ نگار+ ایجنسیاں+ نوائے وقت نیوز) بھارتی فوج کی جانب سے سرحدی خلاف ورزیوں کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا۔ رینجرز نے بھرپور جواب دیا، پنجاب رینجرز کے سیکٹر کمانڈرز نے بھارتی فائرنگ کے خلاف حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔ جمعہ کو بی ایس ایف نے چناب رینجرز کی چیک پوسٹوں اور پاکستانی دیہات پر فائرنگ کی اور مارٹر گولے پھینکے جو لوگوں کے گھروں، مسجد اور سکول میں گرے۔ مسجد اور سکول کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔ بدوال میں تین مکانوں کی چھتیں اڑ گئیں جبکہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ نکیال سیکٹر میں سرحد کے دونوں جانب فوج کی غیر معمولی نقل و حرکت کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب داتوڑ کے علاقے میں فائرنگ بھی کی ہے۔ بی بی سی کے مطابق مقامی انتظامیہ کے اہلکاروں اور مقامی آبادی نے نکیال میں تعینات افواج کی تعداد میں اضافے کی تصدیق کی ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ علاقے میں فوجیوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ دوسری جانب پنجاب رینجرز کے سیکٹر کمانڈرز کا اہم اجلاس ہوا جس میں بھارتی فائرنگ کے خلاف حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان رینجرز اکیڈمی میں اجلاس ڈی جی پنجاب میجر جنرل طاہر جاوید خان کی زیر صدارت ہوا۔ سکےورٹی فورسز کی جانب سے پاکستانی سرحدوں پر بلااشتعال فائرنگ پر غورو خوض کیا گیا اور بھارتی فائرنگ کے خلاف حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے شرکا نے ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لئے تمام پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور وسائل کو بروئے کار لانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ڈی جی رینجرز نے کہاکہ پنجاب رینجرز ایک مضبوط فورس ہے جو سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ملکی خوشحالی میں مثالی کردار اداکر رہی ہے۔ بھارتی جارحیت کیخلاف رےنجرز کے بہادر، نڈر اور غےور جوانوں کی بھرپور جوابی کارروائی قابل اطمینان ہے۔ ڈائرےکٹر جنرل پنجاب رےنجرز نے انڈر ٹریننگ ریکروٹس سے خطاب کیا اور اکیڈمی میںکوارٹر گارڈ کا سنگ بنیاد رکھا۔ رینجرز پبلک سکول کے ایک نئے بلاک کے افتتاح کے لئے بھی ایک پر±وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مہمان خصوصی نے کہا کہ یہ ہونہار طلبا ہماری سپاہ ہیں۔چارواہ سیکٹر میں بلااشتعال بھارتی فائرنگ اور گولہ باری سے دو حویلیاں تباہ اور متعدد مویشی ہلاک ہوگئے۔
بھارتی جارحیت

مزیدخبریں