ڈینئل پرل کیس : مرکزی ملزم عمر شیخ کی معاونت کے الزام سے قاری ہاشم عدم ثبوت پر بری

Oct 25, 2014

حیدر آباد (نوائے وقت نیوز+ اے پی پی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ڈیئنل پرل کیس کے مرکزی ملزم عمر شیخ کی معاونت کے الزام سے ایک ملزم قاری ہاشم عرف حارث کو عدم ثبوت کی بناءپر بری کردیا ‘ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ڈینئل پرل کیس کے ایک ملزم قاری ہاشم عرف حارث کو ڈینئل قتل کیس کے بڑے مجرم شیخ عمر کی معاونت کا الزام ثابت نہ ہونے کی بناءپر بری کرنے کا حکم دیا ہے۔امریکی صحافی ڈینئل پرل قتل کیس کا ٹرائل جولائی 2002ءمیں سینٹرل جیل حیدرآباد ہوا تھا جس میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر احمد سعید عمر شیخ کو سزائے موت جبکہ 3ملزمان شیخ عادل، فہد نسیم اور سلمان ثاقب کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ واضح رہے کہ عدالت کی جانب سے بری کئے گئے ملزم قاری ہاشم علی عرف حارث کو مذکورہ کیس میں کراچی سے گرفتار کیا گیا تھا۔
قاری ہاشم

مزیدخبریں