بھارت نے پاکستان کو امریکی امداد رکوانے کیلئے اسرائیل کو میدان میں لانے کا فیصلہ کر لیا : بھارتی میڈیا

نئی دہلی( اے این این) بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ 5نومبر کو اسرائیل کے چار روزہ دورے پر پہنچیں گے،دورے کے دوران امریکہ میں یہودی لابی کو پاکستان کے خلاف متحرک کرنے اور اسلحہ کی فراہمی پر بات چیت کا امکان ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق راج ناتھ سنگھ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کرینگے۔ دو طرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال اورامریکہ میں مقیم یہودی لابی کو پاکستان کے خلاف متحرک کرنے کے معاملے پر بھی بات کرینگے۔

ای پیپر دی نیشن