داعش پر عراقی فورسز کیخلاف کلورین گیس استعمال کرنے کے الزام کا جائزہ لے رہے ہیں : کیری

واشنگٹن ( رائٹر ) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ امریکہ ان رپورٹس کا جائزہ لے رہا ہے ۔ جن میں کہا گیا کہ داعش عراقی فورسز کیخلاف کلورین گیس استعمال کر رہی ہے ۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیری نے کہا کہ اس بارے میں میڈیا رپورٹس کی تصدیق نہیں کی جا سکتی ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ الزامات انتہائی سنگین ہیں ہمیں اس معاملے میں مزید معلومات درکار ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن