عراق پر حملہ ایک جنگی جرم تھا, برطانیہ کےسابق وزیراعظم ٹونی بلیئر نے 12 سال بعد معافی مانگ لی

Oct 25, 2015 | 18:07

ویب ڈیسک

ایک امریکی ٹی وی کوانٹرویو میں سابق برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انہیں افسوس ہے کہ وہ امریکی صدرجارج بش کے ہمراہ عراق جنگ کا حصہ بنے، انہوں نےعراق پرحملےکوجنگی جرم بھی قراردیا۔
ٹونی بلیئرکا کہنا تھا کہ وہ اس بات پرمعافی مانگتےہیں کہ عراق کے حوالے سے جوانٹیلی جنس معلومات دی گئی تھیں وہ غلط تھیں، اورانہیں اس بات پر بھی افسوس ہے کہ عراق پرحملے اور وہاں صدام حکومت ختم کرنے کی منصوبہ بندی میں غلطیاں ہوئیں۔
انہوں نےاعتراف کیا کہ عراق جنگ کی وجہ سے شدت پسند تنظیم داعش وجود میں آئی اور وہ سمجھتے ہیں کہ اس کے قیام میں وہ بھی کسی حد تک ذمہ دار ہیں.

مزیدخبریں