وانکھڈے کرکٹ اسٹیڈیم ممبئی میں پروٹیز کپتان ڈی ویلیئرز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔اور مقررہ پچاس اوورز میں صرف چار وکٹ کے نقصان پر چار سو اڑتیس رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔ڈی کوک نے ستاسی گیندوں پر ایک سو نو،ڈو پلیسس نے ناقابل شکست ایک سو تینتیس رنز بنائے -
پوری سیریز کی طرح اس میچ میں بھی ان فارم اے بی ڈی ویلیئرز نے بھارتی سورماوں کے چھکے چھڑائے اور صرف اکسٹھ گیندوں پرگیارہ چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے ایک سو انیس رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی-
ون ڈے تاریخ میں یہ تیسرا بڑا مجموعہ ہے ۔جبکہ جنوبی افریقا ون ڈے میں سب سے زیادہ پانچ بار چار سو سے زائد رنز کرنے والی ٹیم بن گئی ۔جبکہ ون ڈے تاریخ میں یہ دوسرا موقع ہے جب ایک ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے سینچری داغی ۔اس سے پہلے بھی اعزاز جنوبی افریقا کو ہی حاصل تھا -
جنوبی افریقہ نے بھارتی سورماؤں کو ممبئی کی گراؤنڈ پر دھو ڈالا،پانچویں ون ڈے میں بھارت کو جیت کیلئے 439 رنز کا ریکارڈ ہدف دے دیا
Oct 25, 2015 | 18:56