تحریک انصاف کےخلاف کریک ڈاﺅن کے بےان کی مذمت کرتے ہیں، مشتاق احمد

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کے صدر بریگیڈےر (ر) مشتاق احمد،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمرریاض عباسی نے کہا ہے کہ کہ نواز شریف کا اقتدار اور سیاست کچھ دنوں کی مہمان ہے ،انہوںنے صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کے پولیس کو تحریک انصاف کے خلاف کریک ڈاﺅن کے بےان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رانا ثناءاللہ کا بےان قابل مذمت اور باعث تشویش ہے، رانا ثنا ءاللہ نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن آپریشن میں حصہ لینے والے پولیس افسران کی طرح پولیس،اس بار بھی پولیس افسران کو بیرون ملک بھجوانے ان کی مالی امداد اور ان کے خلاف کوئی محکمانہ انکوائری نہ ہونے کی ےقین دہانی بھی کرائی ہے ، انہیں اب بھی ہر قسم کاتحفظ دینے کا بھی وعدہ کیا۔ پنجاب حکومت سانحہ ماڈل ٹاﺅن آپریشن کے ذمہ دار پولیس افسران کو تحفظ دے رہی ہے ،عمررےاض عباسی نے کہاکہ شریف برادران نے پنجاب پولیس کو جاتی امراءکے ایک حفاظتی دستے میں تبدیل کر دیا ہے ،پولیس سے سیاسی مخالفین کو قتل کرانے اور زد و کوب کروانے کا کام لیا جا رہا ہے ،پولیس کے ادارے کو شریف برادران نے تباہ و برباد کر دیا ۔انہوں نے ضلعی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں عوامی تحریک کے عہدےداران س ے ملاقات کے بعدنمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن