لاہور (پ ر) پاکستان ملت پارٹی کے چیئر مین محمد عبدالحق اعوان نے شیخوپورہ کا تنظیمی اور سیاسی دورہ کیا ۔ اس دوران ممتاز سیاسی اور سماجی شخصیات نے ان سے ملاقاتیں کیں اور پارٹی کے منشور سے متاثر ہو کر سماجی شخصیت میاں محمد وارث نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان ملت پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اور چیئر مین محمد عبدالحق اعوان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔