لاہور (نمائندہ سپورٹس) وکپ کیپر بلے باز سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ امید ہے آج میچ جیت جائیں گے تین سیشنز ہیں اور ہماری پوزیشن بھی اچھی ہے۔ ابوظہبی کی پچ سلو ہے اس لئے بائولرز کو زیادہ کوشش کرنا پڑ رہی ہے۔ یہاں کی وکٹیں روایتی طور پر ایسی ہی ہوتی ہیں لیکن اس مرتبہ کچھ زیادہ سلو وکٹ ہے 450 رنز تک جانا ہمارا ہدف تھا۔