چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئر مین شہریارخان نے اپنی ذمے داریاں سنبھال لی ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان نے 2ماہ کے بعد سوموار کے روز پی سی بی ہیڈ کوارٹرز میں اپنے عہدہ کی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھال لیں۔ پی سی بی ہیڈ کوارٹر آمد پر چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد ،علی ضیاء ، سٹاف ممبران اوردیگر عہدیداران نے ان کا استقبال کیا۔ چیئر مین پی سی بی اگست میں دل کے آپریشن کی بعد سے لندن میں مقیم تھے اور صحت یاب ہونے کے بعد 20 اکتوبر کو لندن سے وطن واپس پہنچے تھے۔صحت ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے وہ آئی سی سی کے اجلاس میں بھی شرکت نہ کرسکے تھے جس کی وجہ سے ان کی جگہ پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سٹیھی نے آئی سی سی کے اجلاس میں پی سی بی کی نمائندگی کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...