کلرسیداں(نامہ نگار)ایگزٹ جعلی ڈگری کیس کا ٹرائل مکمل ،بحث سمیٹ لی گئی کیس کا فیصلہ اکتیس اکتوبر کو متوقع ہے۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد ویسٹ پرویز القادر حسین کی عدالت میں گزشتہ روز ایگزٹ جعلی ڈگری کیس پر بحث مکمل کر لی گئی فریقین کے وکلاءنے دلائل مکمل کیئے ایف آئی اے کی جانب سے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر چوہدری اسد الرحمٰن ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان نے آن لائن کے ذریعے نہ صرف لوگوں کو زندگی بھر کی جمع پونجی سے محروم کر دیا بلکہ یہ لوگ ملک کی بدنامی کا بھی باعث بنے انہیں سزا ملنی چاہیئے ایگزٹ کی جانب سے رضوان عباسی اور شعیب احمد شیخ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بول چینل کو لانچ کرنے کی کوشش میں تھے کہ ہمارے خلاف انتقامی کاروائی کی گئی ہم بے گناہ ہیں دریں اثناءکیس کا فیصلہ اکتیس اکتوبر کو متوقع ہے ۔