رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی، ایف بی آر ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا

لاہور (کامرس رپورٹر) رواں مالی سال 2016-17 کی پہلی سہ ماہی جولائی سے ستمبر کے دوران ایف بی آر ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا، ٹیکس وصولی کا شارٹ فال 52 ارب روپے رہا، ایف بی آر نے 625 ارب روپے کی ٹیکس وصولی کی جبکہ ہدف 677 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا، ایف بی آر حکام کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل نہیں ہوتا تاہم بعد میں ٹیکس وصولیاں بہتر ہو جاتی ہیں، پنجاب کے ٹیکس اکٹھا کرنے والے ادارے بھی ٹیکس وصولی کے اہداف حاصل کرنے میں بری طرح ناکام رہے، رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ کے دستیاب اعدادوشمار کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبائی ٹیکس وصولی کا ہدف 30 ارب 73 کروڑ 94 لاکھ روپے مقرر کیا جبکہ 22 ارب 87 کروڑ 14 لاکھ روپے ٹیکس وصولی ہو سکی جو مقررہ ہدف کے مقالے میں 7 ارب 86 کروڑ 79 لاکھ روپے (25.6 فیصد) کم ہے۔
ایف بی آر/ٹیکس وصولی

ای پیپر دی نیشن