فلم ”مالک“ پر پابندی وفاقی حکومت نے قابل اعتراض مواد کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کر دی

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)فلم ”مالک“ کی نمائش پر بندش برقرار رکھنے سے متعلق کیس میں وفاقی حکومت نے فلم کے قابل اعتراض مواد کی نشاندہی پر مشتمل رپورٹ عدالت میں پیش کردی ہے ۔جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فلم ”مالک“ کی نمائش پر پابند ی برقرار رکھنے کے حوالے وفاقی حکومت کی اپیل پر سماعت شروع کی۔ پروڈیوسر عاشر عظیم نے عدالت کو بتایا کہ انکے وکیل کی طبیعت خراب ہے جس کے باعث وہ عدالت میں موجود نہیں سماعت ملتوی کردی جائے ۔
فلم مالک

ای پیپر دی نیشن