پولیو کے قطرے پلانا والدین کی شرعی اور اخلاقی ذمہ داری ہے: علماء

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )چیئرمین ڈویثرنل امن کمیٹی قاری محمد سلیم زاہد نے کہا کہ بچونکو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کےلئے پولیو کے قطرے پلانا والدین کی شرعی اور اخلاقی ذمہ داری ہے ۔ پولیو خاتمہ مہم میں پاک فوج ، سول سوسائٹی علماءکرام اور میڈیا کا بھرپور تعاون قابل تحسین ہے ۔ حکومتی کوششوں کے نتیجے میں پولیو وائرس کا عنقریب خاتمہ ہونیوالا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام پولیو سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدارت ڈویثرنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ نے کی ۔ اس موقع پر مولانا محمد اکبر نقشبندی، مفتی غلام نبی جماعتی، حافظ محمد منشاءقادری ،قاری غلام سرورحیدری، پیر قاری محمد اشر ف شاکر، قاری امتیاز احمد سلطانی، مولانا محمد ضیاءاللہ رضوی، قاری محمد حفیظ نقشبندی، محمد عثمان صدیقی، قاری احسان اللہ رضوی اور دیگر نے خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن