کراچی: ممتاز عالم دین مفتی نعیم کاکہناہےکہ ملک وقوم کی حفاظت کے لیے سکیورٹی اہلکار مثالی قربانیاں دے رہے ہیں، بھارت کے مقابلے میں پاکستان کی پالیسی نرم ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں ممتاز عالم دین مفتی نعیم نے کہاکہ کوئٹہ دہشت گردی کی جس قدر مذمت کریں کم ہے۔ ان کا کہناتھاکہ سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیاں لازوال ہیں۔مفتی نعیم نے کہاکہ آئے دن ہماری فورسزپرحملے ہو رہے ہیں۔بھارت ہمارادشمن ہے،ہمیں کمزور کرناچاہتاہے۔انھوں نے کہاکہ بھارت کے معاملے پرہماری پالیسی نرم ہے۔مفتی نعیم نے واضح کیاکہ حکمرانوں کو مقابلے کے لیے سخت جواب دینا ہوگا.