سرینگر: کل جماعتی حریت کانفرنس(ع)کے چیئر مین میر واعظ عمر فاروق کو سوموار کی رات رہا کردیا گیا۔وہ60روز تک نظر بند رکھے گئے۔میر واعظ کو ریاستی سرکار کی ہدایت پر عوامی ایجی ٹیشن کے دوران26اگست کو گرفتار کیا گیا تھا۔ انہیں پولیس کی کڑی نگرانی میں چشمہ شاہی کی ایک ہٹ میں رکھا گیا جسے سب جیل بنایا گیا تھا۔ اس دوران ان سے کسی کو ملنے کی اجازت نہیں تھی۔تاہم کل جماعتی ڈیلی گیشن میں شامل کچھ لوگ ان سے ملنے گئے تھے لیکن انہوں نے ملنے سے انکار کیا تھا۔انہیں ریاستی حکومت نے کل رات قریب 8بجے رہا گیا ہے اور وہ قریب9بجے اپنی نگین رہائش گاہ پر پہنچ گئے۔
میرواعظ عمر فاروق 60دنوں کی نظر بندی کے بعد رہا
Oct 25, 2016 | 14:38