غیر ملکی میڈیا کے مطابق جورج بیٹل دس روز قبل غش کھا کر گر پڑے تھے جس سے اُن کے سر پرشدید چوٹیں آئی تھیں ، انہوں بیہوشی کی حالت میں دس روز تک انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔اٹھاسی سالہ جورج بیٹل دو ہزار سے دو ہزار پانچ تک یوروگوائے کے صدر رہے ۔اُن کا شمار ملک کے بہترین صدور میں ہوتا ہے ۔صدر تبارے واسکیز نے بیٹل کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔
یوروگوائے کے سابق صدر جورج بیٹل اٹھاسی برس کی عمر میں چل بسے
Oct 25, 2016 | 19:36