ڈریپ نے ادویہ ساز فرموں کی مانیٹرنگ کیلئے ویجلینس ریفارمز 2017 کی منظوری دیدی

Oct 25, 2017

اسلام آباد ( وقائع نگار) وزارت نیشنل ہیلتھ کے ذیلی ادارے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ( ڈریپ ) نے ادویہ سازی کرنے والی فرموں کی مانیٹرنگ کے لیے ویجیلینس ریفارمز 2017کی منظور ی دے دی ہے ڈریپ کی پالیسی بورڈ کا 22 واں اجلاس گزشتہ روز سیکرٹری ہیلتھ کی زیر صدارت اسلام آباد میں منعقد ہو اجس میں چاروں صوبوں کے شعبہ صحت کے نمائندوں سمیت دیگر حکام نے شرکت کی ہے پالیسی بورڈ نے ڈریپ کے انتظامی معاملات کے علاوہ اتھارٹی کی

جانب سے پیش کردہ فارما کو ویجلینس ریگولیشنز 2017 کی منظوری دی جن کے تحت مارکیٹ میں موجود ادویات سے ہونے والے مضر صحت اثرات کی بین الاقوامی اصولوں کے مطابق نگرانی کی جائے گی۔ ادویہ ساز کمپنیوں کے علاوہ طبی پیشہ سے منسلک لوگ یعنی ڈاکٹرز ، فارماسسٹ اور نرسیں بھی ادویات سے ہونے والے مضر صحت اثرات کو نیشنل فارما کو ویجیلنس مرکز کورپورٹ کر سکیں گے۔ جس کی بدولت بروقت کسی بھی حالت سے نمٹا جا سکے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ مریض اور عوام بھی دوائی سے متعلق شکایات درج کروا سکیں گے۔ صوبائی سطح پر فارما کو ویجیلنس مراکز قائم کئے جائیں گے جو کہ سنٹرل فارما کو ویجیلنس مرکز سے منسلک ہوں گے۔

مزیدخبریں